: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔13جولائی(اعتماد نیوز) شہر کے راجیندر نگر علاقہ کی پچھلے چند دن
قبل اغواء کا معمہ کو سٹی پولیس نے آج حل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق
راجیندر نگر علاقہ میں ایک خاتون پچھلے چند دن سے لاپتہ بتائی گئی ۔ جبکہ
دو دن قبل انکے شوہر کے واٹس ایپ موبائل میں انکی بیوی کے اغواء کے تصاویر
بھیجی
گئیں جس میں انکی بیوی کہ ہاتھ پیر باندھ کر تصویر کشی کرتے ہوئے
بھیجا گیا ۔ اور تین لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ پولیس نے واٹس
ایپ نمبر کو جانچ کرنے پر کولکتہ کا پتہ بتایا گیا جسکے بعد پولیس کی ایک
خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور اس ٹیم نے بڑی کامیابی کے ساتھ اس معمہ کو حل
کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔